Get Alerts

 ٹرمپ کی  نیٹو سربراہ کے  ساتھ پریس کانفرنس، ایران اور اتحادیوں پر کھل کر اظہارِ خیال

 ٹرمپ کی  نیٹو سربراہ کے  ساتھ پریس کانفرنس، ایران اور اتحادیوں پر کھل کر اظہارِ خیال

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی اور مفاہمتی یادداشت کا وقت گزر چکا ہے، اب مزید وقت ضائع نہیں کیا جا سکتا۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ  پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے ایران کے حوالے سے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے معاملے پر امریکا کو اب اپنے اقدامات کرنا ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے کردار پر بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتحاد سے خوش نہیں ہیں، کیونکہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات میں نیٹو نے مطلوبہ تعاون نہیں کیا۔

امریکی صدر نے اسپین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ نیٹو کا ایک کمزور شراکت دار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کی ہے اور وہاں کی قیادت کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

ٹیگز: