نیٹو کا سربراہی اجلاس، یوکرین نیٹو کی رکنیت چاہتا ہے تو جنگ ختم کرنی ہو گی: جو بائیڈن

نیٹو کا سربراہی اجلاس، یوکرین نیٹو کی رکنیت چاہتا ہے تو جنگ ختم کرنی ہو گی: جو بائیڈن
سورس: File

لتھوانیا: روس یوکرین جنگ کے تناظر میں نیٹو کا 2روزہ سربراہی اجلاس آج سے شروع  ہوگا.

نیٹو کےسیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ سمیت  دیگر رہنما بھی دو روزی اجلاس کے لیے لتھوانیا  پہنچ گئے . توقع کی جاتی ہے کہ نیٹو کا یہ اجلاس یوکرین میں جنگ کی سمت اور مغربی اتحاد کے مستقبل کی تشکیل کر سکتا ہے۔

 توقع ہے کہ اپنے دو روزہ اجلاس کے دوران نیٹو کے رہنما مشرق میں اپنی افواج کو بڑھا کر مستقبل میں روسی جارحیت کے خلاف اتحاد کو روکنے اور اس کا دفاع کرنے کے لیے نئے منصوبوں پر اتفاق کریں گے۔

سردجنگ کے بعد پہلی بار نیٹو کا روس کے ممکنہ حملے کیخلاف  دفاع کے منصوبے پر اتفاق کرنے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ روس کیخلاف علاقائی سطح پر دفاع کی منصوبہ بندی دستاویز بھی تیار کر لی گئی ہیں۔

امریکی صدر  جو بائیڈن نےیوکرین کو نیٹو کی رکنیت دینے کیلئے اہم شرط رکھ دی، جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین کو نیٹو کی رکنیت چاہیے تو جنگ ختم کرنا ہوگی ۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین نیٹو کا حصہ بن  گیا تو عالمی اتحاد کو  روس کے ساتھ ہونے والی جنگ میں جھونک دے گا۔

مصنف کے بارے میں