چین نے پاکستان میں فوجی اڈاقائم کرنے کی امریکی رپورٹ مسترد کر دی

چین نے پاکستان میں فوجی اڈاقائم کرنے کی امریکی رپورٹ مسترد کر دی

بیجنگ:چین نے امریکی محکمہءدفاع پینٹاگون کی اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے جس میں چین کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں فوجی اڈے بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بیجنگ حکومت اس رپورٹ کی مکمل مخالفت کرتی ہے جس میں چین کے قومی دفاعی بجٹ، علاقائی سالمیت اور سکیورٹی مفادات کے حوالے سے غیر ذمہ دارنہ بیان دیا گیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا شونیگ نے کہا کہ چین اور پاکستان قریبی دوست ملک ہیں، جو کئی شعبوں میں باہمی تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔چین اپنا پہلا غیر ملکی فوجی اڈہ جبوتی میں تعمیر کر رہا ہے۔ چین کے مطابق اس اڈے کے ذریعے وہ خلیج عدن میں بحری قذاقی کی روک تھام اور اس خطے میں اقوام متحدہ کے امن مشن کو مدد فراہم کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.