ڈاکٹر حسن عسکری نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھالیا

ڈاکٹر حسن عسکری نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھالیا
کیپشن: سکرین شاٹ

لاہور:ڈاکٹر پروفیسر حسن عسکری نے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنر رفیق رجوانہ نے پروفیسر حسن عسکری سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں:2 سابق وزرائے اعظم نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی تیاری پکڑ لی، اعلان جلد ہوگا
پروفیسر حسن عسکری کی تعیناتی پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اعتراض کیا گیا جب کہ پیپلز پارٹی نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا تاہم الیکشن کمیشن نے تمام تحفظات اور خدشات کو مسترد کرتے ہوئے پروفیسر حسن عسکری کی تعیناتی کو درست قرار دیا۔خیال رہے کہ  تحریک انصاف نے ڈاکٹر حسن عسکری اور سابق آئی جی کے پی ناصر درانی کے نام تجویز کئے تھے.

یہ بھی پڑھیں:عائشہ گلالئی کا پرویز خٹک کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان

ڈاکٹر حسن عسکری نے یوکے سے ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا اور انہوں نے ایم فل کیا، پی ایچ ڈی اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے چار اہم کتابیں سیاست اور ملٹری پر لکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

انکی لکھی گئیں کتابیں بہت ہی مقبول ہوئیں ،  ڈاکٹر حسن عسکری سٹاف کالج ، پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی لیکچر بھی دیتے رہے اور ایک غیر جانبدار تجزیہ کار کے طورپر جانے جاتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں