Get Alerts

بھارت کا نیو جنریشن بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا تجربہ  کامیاب

 بھارت کا نیو جنریشن بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا تجربہ  کامیاب

نئی  دہلی: بھارت کا نیو جنریشن بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کاتجربہ کامیاب ہوگیا۔  بھارت کی طرف سے نیو جنریشن بیلسٹک میزائل  کا تجربہ کیاگیا اس کا نام  اگنی پرائم ہے۔ یہ تجربہ کامیاب رہا ۔

 اگنی پرائم کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔ اعلیٰ فوجی حکام اور دیگر سینئر عہدیداروں نے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیااوراس کو کامیاب قرار دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کامیاب فلائٹ ٹیسٹ نے اس میزائل کو مسلح افواج کو دینے کے عمل میں راہ ہموار کی ہے۔