لاہور: عید کے موقع پر پنجاب بھر میں مختصر وقت میں صفائی کا شاندار آپریشن مکمل کیا گیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ نمائندہ نیو نیوز لاہور وقاص غوری کے مطابق وزیراعلیٰ نے صفائی انتظامات کی خود نگرانی کی اور مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔
مریم نواز شریف آج بھی صفائی آپریشن کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔پنجاب کے تمام ڈویژنز میں کمشنرز، اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں متحرک رہے۔
عید کے پہلے روز ایک لاکھ 11 ہزار ٹن ویسٹ کو ٹھکانے لگایا گیا، جس پر شہریوں نے بھی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔