Get Alerts

ایاز صادق کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان کی حمایت پر اظہارِ تشکر

ایاز صادق کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان کی حمایت پر اظہارِ تشکر

مکہ مکرمہ: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور پاکستان کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ ملاقات حج کے لیے آئے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر ہوئی، جس میں مختلف ممالک کے اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ایاز صادق نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر کٹھن وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، اور سعودی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو ترجیح دی۔ انہوں نے سعودی ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستانی عوام خادمِ حرمین الشریفین کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

محمد بن سلمان نے عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیا۔

ٹیگز: