منیلا: فلپائن کا جزیرہ منڈاناؤ 7.8 شدت کے انتہائی شدید زلزلے سے لرز اٹھا، جس کے نتیجے میں اب تک 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد بحرالکاہل کے خطے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین میں محض 10 کلو میٹر تھی، جس کی وجہ سے جھٹکے انتہائی شدید محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے فوراً بعد یو ایس سونامی وارننگ سسٹم نے فلپائن کے ساتھ ساتھ انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے بھی سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ساحلی آبادی کو فوری طور پر محفوظ اور بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔