Get Alerts

بجٹ پر مشاورت: وزیراعظم کی صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات

بجٹ پر مشاورت: وزیراعظم کی صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات

اسلام آباد :وفاقی بجٹ کی تیاریوں اور اہم قومی امور پر اتفاقِ رائے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایوانِ صدر پہنچے، جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
نمائندہ نیونیوز اسلام آباد جاوید نور کا کہنا ہے کہ  دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اور آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔اس اہم بیٹھک میں وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور وزارتِ خزانہ کے حکام موجود ہیں، جب کہ صدرِ مملکت کے ہمراہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کی بجٹ کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر بھی خصوصی طور پر موجود ہیں۔ بیٹھک کے دوران وفاقی بجٹ کے مختلف امور پر حکومتی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور ترقیاتی امور پر بھی تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: