عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر روانہ

عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر روانہ

 کوئٹہ: لوچستان پولیس تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کےوارنٹ گرفتاری لے کر لاہور روانہ ہو گئی ہے۔

عمرا ن خان کے خلاف اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر کوئٹہ میں  شہری عبدالخلیل کاکڑ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا تھا، جس میں الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری معطل کردیے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 13 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا اور عمران خان کی وارنٹ معطل کرنے کی    درخواست منظور کرلی ہے۔ 

قبل ازیں سماعت کے دوران عمران خان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کا کہنا تھا کہ عدالت خود اپنی اور ان کی سکیورٹی کا بندوبست کریں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میری جان کی فکر چھوڑیں۔’میری جان اللہ کی امانت ہے اور مجھے اپنی جان سے زیادہ یہاں ہر آنے والے سائلین کی فکر ہے‘۔