سانحہ 9 مئی کو بھلایا جا سکتا ہے نہ حملہ آوروں اور منصوبہ سازوں کو معاف کیا جائے گا: دفاعی ذرائع

سانحہ 9 مئی کو بھلایا جا سکتا ہے نہ حملہ آوروں اور منصوبہ سازوں کو معاف کیا جائے گا: دفاعی ذرائع

اسلام آباد : اسٹیبلشمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ نظامِ قانون میں کچھ بہتری لانے کیلئے حکام آرمی ایکٹ میں ترامیم پر غور کر رہے ہیں تاکہ 9؍ مئی جیسے حالات کے نتیجے میں سامنے آنے والے کچھ پہلوؤں سے موثر انداز سے نمٹا جا سکے۔

انگریزی اخبار دی نیوز میں شائع سینئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے  کہ یہ تبدیلیاں آرمی ایکٹ میں کچھ بہتری لانے کیلئے تجویز کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں موجودہ ماحول سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ جب سوال کیا گیا کہ کیا 9؍ مئی کے حملہ آوروں اور منصوبہ سازوں کی جانب ملٹری اسٹیبلمشنٹ کی پالیسی میں تبدیلی یا نرمی آئی ہے تو ا س ذریعے کا کہنا تھا کہ 9؍ مئی کا معاملہ معاف کیا جا سکتا ہے اور نہ فراموش کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9؍ مئی کے حملہ آوروں اور منصوبہ سازوں کو چھوڑا نہیں جائے گا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے گزشتہ اجلاس میں جو مشاورت کی گئی تھی اس میں اسی عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں