صدر مملکت عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش

 صدر مملکت عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کر دیا گیا۔

ڈاکٹر عارف علوی کے صدر مملکت کے عہدے کی مدت ختم ہورہی ہے، اس لئے ایوان صدر میں ان کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں صدرِ مملکت عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی بھی موجود تھیں۔

واضح رہے کہ ملک میں صدر پاکستان کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا۔

حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہیں جبکہ اپوزیشن سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارتی امیدوار پشتون خوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی حمایت کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے۔ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کے باعث عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر مملکت اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں