پنجاب اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی قرارداد  جمع 

پنجاب اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی قرارداد  جمع 

لاہور: سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔


قرار داد کے متن  میں کہا گیا ہے کہ امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان کے خلاف جتنی بھی غیر قانونی ایف آئی آرز درج ہیں ان کو فی الفور ختم کیاجائے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے اور قانون کا غلط استعمال بند کیاجائے۔

قرارداد  میں مزید کہا گیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر ناجائز مقدمات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،انتقامی سیاست ملکی مفاد میں ہے اور نہ ہی عوام کے مفاد میں ہے۔تمام مقدمات عمران خان کو عوام سے دور کرنے کےلئے بنائے گئے ہیں۔

قرارداد میں شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد، پرویز الٰہی ، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور صنم جاوید سمیت تمام دیگر سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیاہے۔ 

قرارداد میں کہا گیا کہ بے گناہ صحافیوں عمران ریاض خان اور اسد طورپر بھی بے بنیاد مقدمات کو ختم کرکے رہا کیاجائیں۔


ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کی قرارداد پر سنی اتحاد کونسل کے 70 سے زائد ارکان نے دستخط کر دیئے۔

مصنف کے بارے میں