Get Alerts

پاکستان کے جوابی وار کا خوف ، بھارت نے 25 ائیرپورٹس بند کردیے

پاکستان کے جوابی وار کا خوف ، بھارت نے 25 ائیرپورٹس بند کردیے

نئی دہلی : پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے نتیجے میں بھارت میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں، بشمول کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کی۔ اس حملے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے جبکہ 2 مساجد بھی تباہ ہو گئیں۔

پاکستانی فوج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 3 رافیل طیارے، ایک سخوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا۔ علاوہ ازیں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اس جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر بھارتی حکام نے 25 اہم ایئرپورٹس کو 9 مئی تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں 200 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جس سے ایئرلائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ کئی فضائی کمپنیاں عارضی طور پر بند ہو چکی ہیں اور مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

اس دوران بھارتی فضائی آپریشنز معطل ہونے سے متعدد شہروں جیسے سری نگر، جموں، امرتسر اور چندی گڑھ میں ہوائی ٹریفک پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ٹیگز: