Get Alerts

لاہور: او اور اے لیول کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ

لاہور: او اور اے لیول کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ

لاہور:لاہور میں سکیورٹی خدشات اور بھارتی ڈرون حملوں کے خطرات کے پیشِ نظر کیمبرج کے او اور اے لیول امتحانات آج کے لیے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، آج  کیمبرج کے امتحانات لاہور میں نہیں ہوں گے۔ تاہم، کراچی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

برٹش کونسل اور کیمبرج نے یہ فیصلہ چند منٹ پہلے کیا اور اس کا اعلان کرنے کے لیے پریس ریلیز جاری کرنے کا ارادہ ہے۔

ٹیگز: