لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی سینٹرل ماڈل اسکول میں اے لیول، او لیول کلاسز شروع کرنے کی تجویز

 لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی سینٹرل ماڈل اسکول میں اے لیول، او لیول کلاسز شروع کرنے کی تجویز

 لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ  سینٹرل ماڈل اسکول کو اسٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا ۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت ہونے والے  اجلاس میں انہوں نے سینٹرل ماڈل اسکول میں  اے لیول، او لیول کلاسز شروع کرنے کی تجویز دی ہے ،محسن نقوی کا کہنا ہے کہ  سینٹرل ماڈل اسکول کو اسٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی ادارہ بنایا جائے۔  اسکول کے طلبا کو یونیفارم اور اسکالر شپ دی جائیں گی،طلباکی آمدورفت کیلئے اسکول بس بھی  مہیا کی جائےگی۔

 نگران وزیر اعلی نے اسکول کی تاریخی عمارت کو اصل حالت میں بحال کرنے کا پلان طلب کرلیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ سینٹرل ماڈل اسکول جیسے تعلیمی ادارے ہمارا اثاثہ ہیں،  اسکول کی عظمت رفتہ کو بحال کیا جائےگا۔ 

اجلاس میں صوبائی  وزیرتعلیم،چیف سیکرٹری،آئی جی پنجاب،سیکرٹری اسکول ایجوکیشن  نے  شرکت کی ۔

مصنف کے بارے میں