Get Alerts

تیز آندھی اور بارشوں کا الرٹ، ملک بھر میں موسم کی شدت میں تبدیلی کی پیش گوئی

تیز آندھی اور بارشوں کا الرٹ، ملک بھر میں موسم کی شدت میں تبدیلی کی پیش گوئی

اسلام آباد: پی ڈی ایم اے پنجاب نے ملک بھر میں تیز آندھی اور بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آج سے بارہ مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہلکی سے تیز بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ لاہور کے مختلف علاقوں جیسے گلبرگ، مال روڈ، سمن آباد اور اچھرہ میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

خیبرپختونخوا کے علاقے ملاکنڈ اور لوئر دیر میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی وجہ سے تیز ہوائیں چلیں گی اور اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہو گی۔

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے، جہاں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

ٹیگز: