لاہور: سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر لاہور کی فضائی حدود 9 مئی صبح 6 بجے تک بند کر دی گئی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے گلگت اور سکردو ایئرپورٹس کے لیے بھی نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اب دونوں مقامات پر پرواز کی اجازت صرف ایئر ٹریفک کنٹرول کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔
اتھارٹی کے مطابق کلیئرنس کے بغیر کسی بھی فلائٹ کو گلگت یا سکردو ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے یا روانگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔