پاک افغان ایئر ٹریفک تاحال رسک پر ،فضائی حدود میں داخلے سے قبل کیا کرنا پڑے گا، اہم ہدایات جاری

 پاک افغان ایئر ٹریفک تاحال رسک پر ،فضائی حدود میں داخلے سے قبل کیا کرنا پڑے گا، اہم ہدایات جاری

کراچی :پاک افغان ایئر ٹریفک تاحال رسک پر ہے ۔فضائی حدود میں داخلے سے قبل کیا کرنا پڑے گا، اہم ہدایات جاری
کی گئی ہے۔ سی اے اے نے افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی پروازوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ سی اے اے کے مطابق کابل میں تاحال ایئر ٹریفک سروس معطل ہے، افغانستان جانے والی پروازیں اپنےرسک پرجاسکتی ہیں۔

سی اے اے نوٹم کے مطابق پاکستان کی حدود میں داخلےسے15 منٹ قبل ایئرٹریفک کنٹرول کوآگاہی دیناہوگی۔سی  اے اے نے افغانستان سے پاکستان فضائی حدود میں داخلےکے لیے فریکوئنسی بھی جاری کی ہے جس کے ذریعے افغانستان سےداخل پروازوں کورہنمائی فراہم کی جائےگی۔


نوٹم کے مطابق مشرق سے افغانستان جانے والی پروازوں کو اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن رہنمائی فراہم کرےگا، کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن بھی رہنمائی فراہم کریں گے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنوٹم جاری کرکے تمام ایئرلائنز کوآگاہ کردیا ہے۔

مصنف کے بارے میں