ویرات کوہلی کو بھارتی ٹیم سے نکالے جانے کا امکان 

ویرات کوہلی کو بھارتی ٹیم سے نکالے جانے کا امکان 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد ویرات کوہلی کی کپتانی کا اختتام تو ہوا ہی ہے اور اب انہیں ٹیم سے بھی نکالے جانے کا امکان ہے۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کو سونپی جا سکتی ہے کیونکہ ویرات کوہلی ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے ہی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر چکے تھے۔ 
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز 17 نومبر سے شروع ہو گی جس میں ویرات کوہلی، جسپریت بمرا، کے ایل راہول، محمد شامی، روی چندرن ایشون، رشبھ پنت اور رویندرا جدیجہ کو آرام دینے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ویرات کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا جائے گا جبکہ ہوم سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں ہوگا۔