عوام کو بجلی کا جھٹکا، گیس کے ساتھ  بجلی کی قیمت بھی بڑھ گئی 

 عوام کو بجلی کا جھٹکا، گیس کے ساتھ  بجلی کی قیمت بھی بڑھ گئی 

اسلام آباد :عوام کو بجلی کا جھٹکا، گیس کے ساتھ  بجلی کی قیمت بھی بڑھ گئی  ہے۔ آئی ایم کی شرط کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد  نیپرا کی جانب سے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی ہے۔  بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ستمبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے سماعت کی تھی، نیپرا اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کا نو ٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلز میں کی جائیں گی، اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں