Get Alerts

باکو میں آذربائیجان کا یومِ فتح، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی خصوصی شرکت

باکو میں آذربائیجان کا یومِ فتح، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی خصوصی شرکت

باکو:آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں یومِ فتح کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے قومی ترانے بجائے گئے، جبکہ پاک فوج کا خصوصی دستہ پریڈ میں شریک ہوا۔
صدر الہام علیوف نے خطاب میں کہا کہ آذربائیجان، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان نے مشکل وقت میں آذربائیجان کا ساتھ دیا، جو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

صدر علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان کی شرکت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک کے فوجی دستوں کی شرکت آذربائیجان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

ٹیگز: