امام حسین ؓ کے چہلم میں شرکت کے لئے روزانہ 2 ہزار افغانیوں کی ایران آمد

امام حسین ؓ کے چہلم میں شرکت کے لئے روزانہ 2 ہزار افغانیوں کی ایران آمد


تہران :عراق میں امام حسین ؓ کے چہلم میں شرکت کے لئے ہر روز دوہزار سے زیادہ افغان زائرین دوغارون بارڈر سے ایران میں داخل ہوتے ہیں۔

ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنرہاو¿س میں سکیورٹی اور انتظامی شعبے کے سربراہ حسین شرافتی راد نے ایران کے شمال مشرقی بارڈر اردوغان کے دورے کے موقع پر اس بارڈر پر نصب موکبوں کا معائنہ کیا اور اور کہا کہ دوغارون بارڈر سے روزانہ دوہزار سے زیادہ افغان زائرین ایران میں داخل ہوتے ہیں اور اس طرح عراق جانے کے لئے 45ہزار سے زیادہ افغان زائرین کے دوغان بارڈر سے ایران میں داخل ہونے کی امید ہے ۔ گذشتہ برس 34 ہزار افغان زائرین ، دوغارون بارڈر کے ذریعے کربلائے معلی گئے تھے۔