Get Alerts

ملک کے مختلف حصوں میں گر ج چمک کےساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں گر ج چمک کےساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج جزوی ابر آلودگی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے چند حصوں میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے، جب کہ پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی آسمان جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش آزاد کشمیر کے مظفرآباد میں ریکارڈ کی گئی، جہاں سٹی میں 61 ملی میٹر اور ایئرپورٹ پر 30 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کوٹلی میں 30 ملی میٹر، راولا کوٹ میں 23 ملی میٹر، اور گڑھی دوپٹہ میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح شیخوپورہ میں 22، گجرات میں 20، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 14 اور سٹی میں 12 ملی میٹر، حافظ آباد میں 13، منگلا میں 12، جہلم میں 10، نارووال میں 6، ملتان ایئرپورٹ پر 4 اور گوجرانوالہ میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ٹیگز: