اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم اسلام آباد میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور ان کے گرد و نواح میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
زیریں بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، جبکہ کوئٹہ، چمن، پشین، مسلم باغ، ژوب، زیارت، بارکھان، سبی، قلات، کیچ، پنجگور، واشک، خاران، خضدار اور گوادر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، خاص طور پر وزیرستان، لکی مروت، پاراچنار، کرک اور بنوں میں بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے سندھ کے ساحلی اور مغربی اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔