Get Alerts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات، میمورینڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز پر آج دستخط متوقع

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات، میمورینڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز پر آج دستخط متوقع

اسلام آباد : پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری پالیسی مذاکرات آج ایک اہم موڑ پر پہنچ رہے ہیں، جہاں میمورینڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (MoEFP) پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے مہنگائی، غیرملکی ادائیگیوں اور معاشی ترقی کو لاحق خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستانی معیشت بھی بیرونی عوامل سے متاثر ہو رہی ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ یہ میمورینڈم پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم دستاویز ہے، جس کے ذریعے مالیاتی نظم و نسق بہتر بنانے اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

ٹیگز: