پشاور: خیبرپختونخوا میں سیاسی ہلچل کے درمیان پی ٹی آئی کے بانی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ طلب کر لیا ہے۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے بھی علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کی حکمت عملی کا حصہ قرار دی جا رہی ہے۔