حج کی پاداش میں قطری وزارت داخلہ کے حکام کا اپنے شہریوں پر تشدد

حج کی پاداش میں قطری وزارت داخلہ کے حکام کا اپنے شہریوں پر تشدد

دوحہ:حج کرکے وطن واپس آنیوالے شہریوں پر قطری حکام کی جانب سے تشددکا انکشاف ہوا ہے جبکہ قطری وزارت داخلہ نے المری قبیلے کی الغفرانی شاخ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افرادکی شہریت منسوخ، ان کے خاندان کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں ۔

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپسی پر دوحہ کی وزارت داخلہ کے حکام نے متعددشہریوں کو گرفتار کر لیااور انہیں تشددکا نشانہ بنایااس کے علاوہ قطری حکومت نے انتقام کے طور پر المری قبیلے کی الغفرانی شاخ سے تعلق رکھنے والے افراد کی شہریت منسوخ کردی ہے ۔

حکومت نے اس قبیلے کے خاندان کی متعدد جائیدادیں ضبط کر لی ہیں اور کم سے کم چھے ہزار افراد کو بے گھر کردیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں