میٹروبس سروس 11 روز بندش کے بعد بحال ہو گئی

میٹروبس سروس 11 روز بندش کے بعد بحال ہو گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں میٹروبس سروس 11 روز بند رہنے کے بعد بحال ہو گئی ہے جس پرروزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی کنٹریکٹر کمپنی نے میٹرو بس کا آپریشن سنبھال لیا ہے اور 55 بسیں چلا دی ہیں جس کے باعث مسافروں کی مشکلات میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ہر تین منٹ بعد بس کی آمد کا شیڈول بحال ہو گیا ہے۔ 
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق 60 بسیں ٹریک پر صبح ساڑھے پانچ بجے سے رات 11 بجے تک رواں دواں رہیں گی اور ہر ایک بس روزانہ 27 کلومیٹر ٹریک پر 6 ٹرپ مکمل کرے گی۔