Get Alerts

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو آخری وارننگ دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو آخری وارننگ دے دی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی مغویوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، کیونکہ ہر کوئی مغویوں کی رہائی اور اس جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اسرائیل ان کی شرائط کو تسلیم کر چکا ہے اور اب حماس کی باری ہے کہ وہ ان شرائط کو قبول کرے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حماس ان شرائط کو قبول نہ کرے تو اسے خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ان کی آخری وارننگ ہے اور اس کے بعد کوئی مزید وارننگ نہیں دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کی صورتحال کے حوالے سے جلد کوئی معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ ان کے مطابق حماس کے قبضے میں تقریباً 20 زندہ افراد اور 38 لاشیں ہیں۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے ساتھ امریکی تعلقات کو بہترین قرار دیا اور روس-یوکرین جنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ روسی صدر سے جلد بات کریں گے اور روس-یوکرین جنگ میں ہر ہفتے 7 ہزار افراد کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے دنیا میں سات جنگیں روکیں، جو روکنا ناممکن لگ رہی تھیں، اور تمام فریقین اب امن و سکون کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

ادھر حماس نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہیں ثالثوں کے ذریعے کچھ تجاویز موصول ہوئی ہیں اور وہ جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔

ٹیگز: