Get Alerts

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار، نشیبی علاقوں میں پانی جمع

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار، نشیبی علاقوں میں پانی جمع

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر ہلکی اور تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلشن حدید، کورنگی، شارع فیصل، ڈیفنس اور گلشن اقبال سمیت کئی علاقوں میں بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سندھ کے دیگر شہروں حیدرآباد، سکھر، ڈہرکی، میرپور خاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بھی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگز: