Get Alerts

پنجاب کے صحت کے شعبے میں چینی تجربات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ، عظمیٰ بخاری

پنجاب کے صحت کے شعبے میں چینی تجربات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کے صحت کے شعبے کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، جبکہ صحت کے شعبے میں چینی تجربات اور مہارت سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔

 عظمیٰ بخاری کے مطابق ووہان یونیورسٹی، تائی پنگ ہیلتھ اور دیگر چینی اداروں نے پنجاب میں ہیلتھ انشورنس کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ چین پاکستان مشترکہ نیورو سرجری تربیتی مرکز ووہان میں قائم کیا گیا ہے، جہاں طبی شعبے میں باہمی تعاون اور تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ چینی ہیلتھ انشورنس کمپنیوں کے تعاون سے پنجاب کے ہیلتھ انشورنس سیکٹر میں مزید بہتری آئے گی، جبکہ چینی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے صوبے میں صحت کی سہولیات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

ٹیگز: