کیلیفورنیا: واٹس ایپ صارفین کے لیے 2026 کا سب سے بڑا فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے۔ بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے یوزر نیمز کا فیچر دستیاب ہو گیا ہے، جس سے پرائیویسی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
رپورٹس کے مطابق، اب صارفین کو نئے لوگوں کے ساتھ اپنا فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ وہ اپنا یوزر نیم استعمال کر کے رابطہ کر سکیں گے۔ واٹس ایپ کی جانب سے 4 ہندسوں پر مشتمل یوزر نیم کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے سکیورٹی اور زیادہ مضبوط ہو جائے گی۔
فیچر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ سیٹنگز میں جا کر پروفائل فوٹو پر کلک کرنا ہوگا۔ وہاں نیچے یوزر نیم کا آپشن موجود ہوگا جس پر کلک کر کے وہ اپنا یوزر نیم منتخب کر سکتے ہیں۔ صارفین اپنے فیس بک یا انسٹاگرام یوزر نیم کو بھی واٹس ایپ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز پر دستیاب ہے اور توقع ہے کہ بہت جلد یہ وسیع پیمانے پر سب صارفین کے لیے متعارف کروا دیا جائے گا۔