ایشیا کپ ، افغانستان سیریز ،پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج متوقع

ایشیا کپ ، افغانستان سیریز ،پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج متوقع
سورس: File

لاہور: ایشیا کپ اور افغانستان سیریز  کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ قومی اسکواڈ میں کچھ تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔  اسکواڈ پر مشاورت کے باعث اسکواڈ کااعلان تاخیر کا شکار ہوا۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کا  17 سے 18 رکنی اسکواڈ کےاعلان کا امکان ہے۔ ٹیم میں تبدیلی کے باعث  کپتان بابر اعظم اورسلیکشن کمیٹی کےدرمیان اسکواڈ پر مشاورت طویل ہوگئی۔

اسکواڈ کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ  بابر اعظم کپتان برقرار رہیں گے۔ اسکواڈ میں امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سلمان علی آغازشامل، افتخار احمد،شاداب  خان،محمد نواز،شاہین آفریدی، اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق  نسیم شاہ، اسامہ میر،طیب طاہر،وسیم جونیئرکےاسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ محمد حارث اور سرفراز احمد جبکہ شان مسعود اور عبداللہ شفیق کےدرمیان مقابلہ  ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حارث ککا اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ  انضمام الحق شان مسعود کی جگہ عبداللہ شفیق کو اسکواڈ میں شامل کرنا چاہتے ہیں. ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر  اور کپتان بابر اعظم،  فہیم اشرف اور زمان خان کو شامل کرنے کے بھی خواہشمند  ہیں۔ 

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کپتان بابر اعظم کی خواہش  ہے اسکواڈ 18 رکنی ہو لیکن چیف سلیکٹر انضمام الحق  17 رکنی اسکواڈ کے اعلان کےحامی ہیں۔ 



مصنف کے بارے میں