Get Alerts

سی پاکستان 2025: پاکستان کی سب سے بڑی انٹرپرینیوریل ایکسپو ملک کی پہچان بن گئی

سی پاکستان 2025: پاکستان کی سب سے بڑی انٹرپرینیوریل ایکسپو ملک کی پہچان بن گئی

 اس پروگرام میں پورے پاکستان سے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور یہ ایک خوبصورت گلدستہ کی مانند ہے:ایم ڈی سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالخالق

لاہور: سی پاکستان 2025، جو ملک کی سب سے بڑی انٹرپرینیوریل ایکسپو ہے، اب پاکستان کی کاروباری دنیا میں نمایاں پہچان بن چکا ہے۔ ایم ڈی سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالخالق نے کہا کہ اس پروگرام میں پورے پاکستان سے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور یہ ایکسپو سنٹر ایک خوبصورت گلدستہ کی مانند ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالخالق نے چیرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ 2000 میں شروع ہونے والا یہ پروگرام اب ملک بھر میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کا ایک مضبوط پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو خود مختار بنانے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں سی پاکستان کی نمایاں خدمات قابل تحسین ہیں، جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

ٹیگز: