Get Alerts

لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں کمی

لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں کمی

لاہور: لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں بھی کمی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج مزید بارش کا امکان ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں مون سون کا نظام بدستور موجود رہنے کے باعث مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ٹیگز: