لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا اور شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی بارش سے فضا میں خنکی آ گئی، جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے راحت کا سانس لیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث موسم مزید خوشگوار ہو گیا اور درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ بارش کے بعد چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت کم کر دی اور شہریوں کو خوشگوار ماحول میسر آ گیا۔