Get Alerts

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن عمل تیز کرنے کا حکم

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن عمل تیز کرنے کا حکم

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا اچانک دورہ کیا اور مسافروں کے امیگریشن عمل کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مسافروں سے بھی امیگریشن کے لیے درکار وقت پوچھا۔

مسافروں نے بتایا کہ امیگریشن کے عمل میں تقریباً 30 منٹ لگ رہے ہیں، جس پر وزیر داخلہ نے فوری طور پر تمام کاؤنٹرز کھولنے اور امیگریشن کا عمل تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ تمام کاؤنٹرز فعال ہونے سے امیگریشن میں تاخیر کم ہوگی اور مسافروں کو سہولت ملے گی۔

ایک مسافر کی جانب سے ایجنٹ کے خلاف رقم لینے کی شکایت پر وزیر داخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے سپرد کردیا اور ایجنٹ کی گرفتاری کا حکم دیا۔

وزیر داخلہ نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ نامکمل سفری دستاویزات رکھنے والے کسی شخص کو سفر کی اجازت نہ دی جائے، جبکہ مکمل دستاویزات والے مسافروں کو بلاوجہ نہ روکا جائے

ٹیگز: