سعودی عرب کا پاکستان کی مزید مالی امداد کا عندیہ

سعودی عرب کا پاکستان کی مزید مالی امداد کا عندیہ

ریاض: سعودی وزیر خزانہ نے پاکستان کی مزید مالی امداد کا عندیہ دیدیا ہے اور سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی مدد اور ہر ممکن تعاون کرے گا۔
غیرملکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد الجدان نے کہا کہ جتنا بھی ہوسکے ہم پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے، سعودی حکومت مہنگائی سے متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کیلئے تیار ہے اور سرمایہ کاری کے مختلف منصوبے بھی شروع کرنا چاہتی ہے۔
الجدان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مصر میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ترکی سے مختلف معاہدے شروع کرنے کے منصوبے بھی بنارہا ہے۔ ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت بہتر ہو رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہمیں ترکیہ میں سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے مصر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری شروع کر دی ہے اور ہم مزید مواقع تلاش کرتے رہیں گے، انہوں نے واضح کیا کہ سرمایہ کاری رقم جمع کروانے سے زیادہ اہم ہے کیونکہ ڈیپازٹ نکالے جاسکتے ہیں جبکہ سرمایہ کاری باقی رہتی ہے۔

مصنف کے بارے میں