Get Alerts

برطانیہ نے IELTS میں فیل ہزاروں تارکین وطن کو ویزے دے دیے

برطانیہ نے IELTS میں فیل ہزاروں تارکین وطن کو ویزے دے دیے

لندن : برطانیہ نے IELTS کے امتحانات میں فیل ہونے والے ہزاروں تارکین وطن کو ویزے دے دیے ہیں، جس پر بڑے پیمانے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج ملے، جن میں سے اکثر غیر مستحق افراد ویزے حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ چین، بنگلہ دیش اور ویتنام میں دھوکہ دہی کے شواہد موجود ہیں، جہاں لیک پرچوں کی فروخت کی وجہ سے غیر مستحق امیدواروں کو پاس قرار دیا گیا۔ یہ اسکینڈل تارکین وطن کے ویزے حاصل کرنے کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا رہا ہے۔

کنزرویٹو پارٹی نے اس معاملے میں ملوث افراد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت نے اس پر مؤقف اختیار کیا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹیگز: