Get Alerts

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کر دیئے گئے۔ یہ دستخط وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر ابوووسو بیانتو کی موجودگی میں کیے گئے۔

دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اہم معاہدوں میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون شامل ہے۔ اس کے تحت پاکستانی طلبا کے لیے انڈونیشیا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے "انڈونیشین ایڈ سکالرشپ پروگرام" پر دستخط کیے گئے۔

اس کے علاوہ، چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی ترقی کے لیے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی دستاویزات اور ریکارڈ کی حفاظت کے حوالے سے بھی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اس موقع پر منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام، حلال تجارت اور سرٹیفیکیشن کے لیے بھی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

اس کے علاوہ، صحت کے شعبے میں بھی پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، جس سے دونوں ممالک میں صحت کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

ٹیگز: