پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان کئی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان کئی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

باکو : پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے شرکت کی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے۔

ان معاہدوں میں ایل این جی کی خرید و فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیم، سٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور ایف ڈبلیو او کے درمیان مچلکے ٹھلیاں وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے پر مفاہمتی یادداشت، اور سٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، آذربائیجان کے شہر نخ چیوان اور پاکستان کے شہر لاہور کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے ہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں مزید وسعت لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور 2 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر اپریل میں اسلام آباد میں دستخط ہوں گے۔ انہوں نے آذربائیجان کی علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے حوالے سے پاکستان کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور دفاعی پیداوار اور صنعتی شعبے میں مزید تعاون کی بات کی۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط میں اضافے کی امید ظاہر کی۔

مصنف کے بارے میں