لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ لاہور میں بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی۔
یہ فیصلہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بسنت کے دوران لاہور میں موجود قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق بسنت کے دوران تمام موٹر سائیکلوں پر حفاظتی راڈز لگائے جائیں گے، اور ڈور کی تیاری مخصوص جگہوں پر لاہور میں ہوگی تاکہ عوام اور سیکیورٹی کے لیے خطرات کم سے کم ہوں۔