Get Alerts

یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی گیملنگ ایپ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور

یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی گیملنگ ایپ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو ائیرپورٹ پر گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو گیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کیسز میں گرفتاری سے روک دیا اور ان کی گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت دی۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ دونوں ملزمان کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت گرفتار نہ کیا جائے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے درخواستوں کی سماعت کی۔ دوران سماعت، ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

ٹیگز: