Get Alerts

سیشن کورٹ نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کر دی

سیشن کورٹ نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کر دی

لاہور : سیشن کورٹ نے آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے رجب بٹ، ندیم مبارک اور دیگر دو ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے رجب بٹ اور ندیم مبارک کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔ دونوں یوٹیوبر حاضری لگا کر کمرہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے رجب بٹ اور دیگر ملزمان پر جوا ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ٹیگز: