راولپنڈی : روات انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع ایک نجی فیکٹری میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ 6 گھنٹے گزر جانے کے باوجود امدادی ٹیمیں اسے قابو کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
فیکٹری میں موجود کیمیکلز یا آتش گیر مادے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں اور عملہ گزشتہ 6 گھنٹوں سے مسلسل آگ بجھانے میں مصروف ہے، تاہم آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔