عام انتخابات کی تیاریوں میں اہم قدم،  سکولوں کو پولنگ سٹیشن بنانے کے لئے ہدایت نامہ جاری

عام انتخابات کی تیاریوں میں اہم قدم،  سکولوں کو پولنگ سٹیشن بنانے کے لئے ہدایت نامہ جاری

کراچی :عام انتخابات کی تیاریوں میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے    سکولوں کو پولنگ سٹیشن بنانے کے لئے ہدایت نامہ جاری
 کردیاگیا ہے۔ ہدایت  نامے کے مطابق سکولوں کو شام 5 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولزریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر سکولوں میں کسی بھی وقت وزٹ کر سکتے ہیں۔

نجی سکول ہفتہ اور اتوار کے روز بھی  کھلے رکھے جائیں گے۔ہدایت نامے  کے مطابق  سکولوں میں بجلی، پینے کے صاف پانی، واش روم اور صفائی کی صورتحال کو یقینی بنانے کے علاوہ  الیکشن کمیشن کی مقرر کردہ ٹیمیں سکولوں کا معائنہ کرنے آئیں گی۔ لاپروائی  برتنے پر سکول کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

مصنف کے بارے میں