موسمی فلو کے کیسز بڑھنے کا خدشہ، محکمہ صحت نے احتیاطی تدابیر کی  ہدایت کردی 

 موسمی فلو کے کیسز بڑھنے کا خدشہ، محکمہ صحت نے احتیاطی تدابیر کی  ہدایت کردی 

لاہور:موسمی فلو کے کیسز بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر  محکمہ صحت نے احتیاطی تدابیر کی  ہدایت کی ہے۔ محکمہ صحت نے انفلوئنزا سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ یہ ایڈوائزری موسمی فلو کی پیشگی روک تھام کےلئے صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق موسم سرما میں ملک کے مختلف حصوں میں موسمی فلو کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔ جس کے پیش نظر ملک بھر میں قبل از وقت احتیاطی تدابیر اٹھانے اور متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق موسمی فلو ایک قابل علاج بیماری ہے۔ اس بیماری کا وائرس کھلی فضا میں کھانسنے یا چھینکنے سے پھیلتا ہے۔اس کے علاوہ وائرس مریض کے ہاتھوں کے ذریعے اردگرد کی جگہوں پر پھیل جاتا ہے اور جب کوئی صحت مند شخص وہاں سانس لیتا ہے یا متاثرہ چیزوں کو چھوتا ہے تو یہ وائرس اس تک منتقل ہو جاتا ہے۔

عام طور پر بزرگ ، پانچ سال سے کم عمر بچے، حاملہ خواتین، قوت مدافعت کی کمی اور دائمی بیماریوں کے شکار کینسر، ذیابیطس، دل یا سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا افراد کو اس بیماری سے جلد متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔انفلوئنزا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر نظر رکھنے اور انتظامی امور بہتر کرنے پر غور کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں