چین کی ایک اور مال گاڑی تاشقند پہنچ گئی

چین کی ایک اور مال گاڑی تاشقند پہنچ گئی

نان چینگ : ایک نئی چین یورپ مال بردار گاڑی چین کے مشرقی صوبے جیانگ زی اور ازبکستان کے درمیان شروع کردی گئی ہے۔ چائنا ریلوے کارپوریشن کے مطابق یہ ٹرین گذشتہ روز سنکیانگ یغور کے خود مختار علاقے سے گزرتی ہوئی 12دن بعد تاشقند پہنچی ،گاڑی میں سٹیل کوآئل ، سلے سلائے کپڑے اور روزانہ استعمال کی اشیاءشامل تھیں جن کی مالیت 1.8ملین امریکی ڈالر ہے۔

چین اور یورپ اور سینٹرل ایشیاءکے شہروں کے درمیان اگست 2011ء سے اب تک 4000مال گاڑیاں آ جا چکی ہیں ، 2011ءمیں یہ روٹ شروع کیا گیا تھا جبکہ چانگ کنگ دوس برگ ریلوے لائن کا افتتاح ہوا تھا ۔ یہ مال گاڑیاں اب 28چینی شہروں اور 11یورپی ممالک کے 29شہروں کیلئے خدمات انجام دیتی ہیں ۔