جہلم سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی، 14 زخمی , 3 کی حالت تشویشناک

جہلم سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی، 14 زخمی , 3 کی حالت تشویشناک

جہلم : ناقص گیس سلنڈر موت بانٹنے لگے،جہلم میں جی ٹی روڈ  پر نجی ہوٹل میں  سلنڈردھماکا سے  3منزلہ عمارت مکمل زمین بوس ہو گئی۔ مزید 2 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد  5 ہوگئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق  14 زخمیوں کو ملبے سے نکالا گیا ہے جن میں سے  3 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملبے تلے دبے دیگر افراد کو نکالنے  کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کی ریسکیو ٹیم بھی آپریشن میں شریک ہے۔ حادثے کےو قت ہوٹل میں 35 افراد موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں